بس ہوسٹس سے مبینہ زیادتی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

5 Feb, 2023 | 03:56 PM

ویب ڈیسک:وہاڑی میں صادق آباد سے میلسی جانے والی مسافر بس میں گزشتہ روز ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی تھی، واقعے کے ملزمان گارڈ شیراز علی اور ڈرائیور آصف کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

میں پولیس تھانہ دانیوال نے عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی ہے۔اس موقع پر زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ ہوسٹس کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کا ڈی ڈین اے ٹیسٹ کرانے کے لیے انہیں کل فرانزک لیبارٹری لاہور لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزمان نے وہاڑی میں گزشتہ روز اسلحے کے زور پر 18 سالہ بس ہوسٹس کو چلتی بس میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

زیادتی کی شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گاڑی صادق آباد سے میلسی پہنچی تو وہاں تمام مسافر اتر گئے، بس کو وہاڑی اسٹینڈ کی طرف لے جاتے ہوئے ڈرائیور نے گاڑی کو لاک کیا اور گارڈ کے ساتھ مل کر اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔تھانہ دانیوال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں