ویب ڈیسک: کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔
افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد 'افتی مینیا' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ افتخاراحمد نے 50 گنیدوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔