ویب ڈیسک:سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
پرویز مشرف سوشل میڈیا سے بھی دور دکھائی دیتے تھے اور کم و بیش ہی کسی موقع پر سوشل میڈیا پر کوئی پیغام جاری کرتے تھے۔سابق صدر نے انتقال سے تقریباً 6 ماہ قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری کیا تھا۔
ان کے ٹوئٹر پر 26 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ یہ خود صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں جو ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہے۔انہوں نے 14 اگست کے موقع پر اپنے خطاب کے الفاظ دہراتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’آج کے دن ہم ان تمام خواتین و حضرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی جارحانہ انداز میں گزاری اور وطن کو محفوظ بنانے کے لیے جدوجہد کی تاکہ آنے والی نسل جو کہ ہم ہیں، ایک آزاد ملک میں رہ سکیں۔