ویب ڈیسک:پاکستانی اسٹار فواد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہو گیا۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم پر بھروسہ کرو‘۔فلم کے اس ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’منی بیک گارنٹی رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہورہی ہے‘۔فلم کا ٹریلر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے جس میں فلم کے تمام کرداروں کو طاقت اور پیسے کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے جبکہ ایک گینگ کو بہت ہوشیاری سے بینک لوٹتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
ایکشن، تھرل اور کامیڈی سے بھرپور کہانی پر مبنی اس فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں۔اس فلم کی اسٹار کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت فواد خان، جاوید شیخ، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، مانی، حنا دل پذیر، گوہر رشید، علی سفینا، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔