عسکری قیادت کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

5 Feb, 2023 | 12:23 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کا انتقال اتوار  آج 5 فروری کو دبئی میں ہوا جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔پرویز مشرف گزشتہ کئی عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزیدخبریں