بغیر حجاب گھر سے نکلنے والی خواتین کیلئے نئی سزاؤں کا اعلان

5 Feb, 2023 | 11:52 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے بغیر حجاب گھر سے نکلنے والی خواتین کیلئے نئی سزاؤں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت نے بغیر حجاب گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کے لیے نئی سزاؤں کا تعین کر دیا جس کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے پر تمام سماجی خدمات سے محروم کر دیا جائے گا۔

ایرانی حکومت نے اعلان کیا کہ بغیر حجاب گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کے بجائے میسج بھیجا جائے گا اور اگر وہ پھر بھی حجاب نہ کرنے پر بضد رہیں گی تو پھر ان پر جرمانہ عائد کر دیا جائے گا۔

جرمانہ بھی ادا نہ کرنے والی خواتین کا شناختی کارڈ ضبط کر لیا جائے گا اور پھر جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لیے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ ایران میں جلد ایک قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر حجاب کرنا لازم ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

 

مزیدخبریں