ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔
پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے ہمیشہ پاکستان فرسٹ ان کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔