چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر خراج تحسین

5 Feb, 2023 | 10:40 AM

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بہادر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتی۔

مزیدخبریں