شہزاد خان ابدالی: جمخانہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر میاں مصباح الرحمن ، سلمان صدیق پینل نے میدان مارلیا , میاں مصباح الرحمن ، سلمان صدیق پینل نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی,مدمقابل پینل محمد ضیا الرحمن پینل کے 2 امیدوار الیکشن جیت سکے، جیت کی خوشی میں میاں مصباح الرحمن نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ممبران کا شکریہ ادا کیا، سلمان صدیق کو لاہور جمخانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
جمخانہ الیکشن گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیرحتمی ،غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ، 10 نشستوں پر میاں مصباح الرحمن پینل کے امیدوار جبکہ مدمقابل ضیا الرحمن پینل کے 2 امیدوار جیت گئے، میاں مصباح الرحمن پینل کے جیتنے والے 10 امیدواران میں ڈاکٹر علی رزاق 1642، میاں مصباح الرحمن 1530،واجد عزیز خان 1491،سلمان صدیق 1449،سرمد ندیم 1448ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، میاں پرویز بھنڈرا 1321،شوکت جاوید 1252،سردار قاسم فاروق علی 1207 ،سمیرا نذیر 1199،آغا علی امام 1101 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ضیا الرحمن پینل کے محمد ضیا الرحمن 1438،میاں وقار الدین وکی 1268 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ۔
میاں مصباح الرحمن گروپ کے قائدین نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا , میاں مصباح الرحمن کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا,اس موقع پر ممبران اور حامیوں کی جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی, میاں مصباح الرحمن نے ممبران کا شکریہ ادا کیا, میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ ممبران نے بھاری مارجن سے کامیابی دی, 10 نشستوں پر جیت کیلئے اللہ کے شکرگزار ہیں ، میاں مصباح الرحمن نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔
میاں مصباح الرحمن پینل کے جیتنے والے امیدواران نے کہا کہ ان ہزاروں ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی دی۔