( سعید احمد سعید)لاہور سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر۔۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئےاچھی خبر آگئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔
لاہور ایئرپورٹ منیجر چوہدری نذیر کا کہناتھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے،دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانےوالے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں 5ہزار روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔