(زین مدنی )پاکستانی قوم کے پاس اتنا وقت ہے کہ دوسال قبل ڈرامہ کی ایک سین آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے اور لوگ اپنا قیمتی وقت اس ڈرامے کی سٹوری پر ضائع کر رہے ہیں۔
شزا اور فضا کا کردار ادا کرنے والے اداکارہ کرن تعبیر کا نےناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستانی قوم کے پاس اتنا وقت ہے کہ دوسال قبل ڈرامہ کی ایک سین آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے اور لوگ اپنا قیمتی وقت اس ڈرامے کی سٹوری پر ضائع کر رہے ہیں؟
اس کلپ کے وائرل ہونے اور تنقید کا نشانہ بنانا ڈرامے کی مرکزی اداکارہ کرن تعبیر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ڈرامے کا مذاق اڑانے والوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر جگہ استعمال کرنے کی تجویز دے ڈالی۔
کرن تعبیر نے یہ تجویز سوشل میڈیا اسٹوی میں اپنے پرانے ڈارمے کی کلپس پر تنقید کرنے والوں کو دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اچھی اور انتہائی اہم چیزوں اور معاملات پر اپنی صلاحتیں اور توانائی خرچ کریں،جس سے کسی کو کوئی فائدہ بھی پہنچے۔
کرن تعبیر نے اسٹوری میں لکھا کہ یہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اس معاملے پر بات کریں، جس پر بات کرنا ضروری ہے اور جن مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز اٹھانا لازمی ہے۔
کرن تعبیر نے مزید یہ بھی لکھا کہ دوسری صورت میں لوگ اپنی پسند کے مطابق شزا اور فضا کے معاملے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔
واضح رہے کہ کرن تعبیر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں انہوں نے حقیقت: جڑواں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم وہ کئی اور ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔