ویب ڈیسک : ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص- آئسولیشن اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدررجب طیب ایردوان نے معمولی علامتوں کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت نکلا- ڈاکٹروں نے شدت کو "معتدل" قرار دیا- صدر ایردوآن اپنی تمام سرگرمیاں شیڈول کے مطابق گھر سے جاری رکھیں گے-
یادرہے صدر رجب طیب ایردوان جمعرات کے دن اپنے دوروزہ دور پر یوکرائن پہنچے تھے جہاں انہوں نے کییف میں یوکرائنی صدر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں مشرقی یوکرائن کا بحران توجہ کا مرکز رہا۔ یوکرائن کے دورے سے واپسی پر انہوں نے اپنی طبعیت میں معمولی تبدیلی محسوس کی تھی۔