محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اہم اجلاس

5 Feb, 2022 | 06:40 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی زیرِ صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا.
 اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر، سندس ارشاد، ڈاکٹر شاہد مگسی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر سی ڈی سی شاہد مگسی نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کو پنجاب بھر میں جاری انسداد ڈینگی مہم  کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔تمام سی ای اوز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے لیے مختص کیے گئے تمام بستر خالی ہیں۔

سی ای اوز آئندہ سیزن میں متعلقہ اضلاع میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات کریں۔ اس سیزن میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو قبل ازوقت روکنے اور اس کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

 واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سکول وکالجز اور دیگر محکمہ جات سے تعاون کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کوروزانہ کی بنیادپرمانیٹرکیاجارہاہے۔

مزیدخبریں