لاہور؛چلتی کار سےٹریفک وارڈن کو گھسیٹنے، بونٹ پر لٹکائے رکھنے کی درد ناک ویڈیو

5 Feb, 2022 | 05:28 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) لاہور کے علاقہ نسبت روڈ پر ٹریفک وارڈن کو کار سوار نے چلتی گاڑی پر گھسیٹ دیا، ٹریفک وارڈن گاڑی کے بونٹ پر دو سو میٹر تک لٹکا رہا ،،پھر کار سوار نے گاڑی موڑ کر اسے نیچے پھینک دیا،وارڈن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق چوک میو ہسپتال نسبت روڈ پر پٹرولنگ آفیسر فیاض نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا۔کار ڈرائیور نے کاغذات دینے کی بجائے وارڈن کو ہٹ کیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ڈرائیور وارڈن کو دو سو میٹر تک بونٹ پر بٹھا کر گھسیٹتے ہوئے فرار ہوگیا، کار کی ٹکر سے وارڈنز کو شدید چوٹیں آئیں ،وارڈن کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں