ویب ڈیسک : ایکسائز کا پچیدہ آن لائن نظام شہریوں کیلئےپریشانی کاسبب بننےلگا۔پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں شہری نے 13سو سی سی گاڑی کےلئے 40لاکھ5سو روپے کااے ایچ ار سریز کا 222نمبر خرید لیا۔آن لائن نیلامی میں غلطی سے صفر اضافی ڈالنے کی وجہ سے قیمت 4لاکھ سے 40لاکھ ہوگئی۔جیتا ہوا نمبر نہ لگوانے کی صورت میں جرمانہ ادا کرناپڑے گا۔
شوق کا کوئی مول نہیں لیکن شوق پورا کرتے ہوئے غلطی ہوجائے اورسسٹم کی سمجھ نہ ہوتو پھر بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔۔شہری ایکسائز کےنمبر خریدنے کے مشکل سسٹم میں غلطی سےگاڑی کےلئے 40لاکھ کا پرکشش نمبرخرید لیا۔ایکسائز کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کے پچیدہ ان لائن نظام نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیاہے اور ائے روزاسکے حوالے سے شکایات کا سامنا ہے۔1300سی سی گاڑی کے لئے آصف نامی شہری نےپرکشش نمبر 40لاکھ5سو نمبر خریدلیا۔قبل ازیں سب سے مہنگا ایک نمبر ریکارڈ11 لاکھ میں ای آکشن میں خریدا ہے۔
اے ایچ آر سریزکے پرکشش نمبر222کی بنیادی قیمت 17ہزار روپے تھی۔شہری نے دوران نیلامی سسٹم کی آگاہی نہ ہونے سے چار لاکھ کی بجائے چالیس لاکھ 5سو لکھ دیا۔آن لائن نیلامی کی وجہ سے رقم میں ترمیم نہ کرنے سے شہری مجبورا نمبر جیت گیا۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ اے ایچ آر سریزمیں 4سوگیارہ نمبرآن لائن فروخت ہوئے۔آن لائن نیلامی میں نمبر اپنے نام کرنے والے شہری نے اگر نمبر نہ لگوایا تو17ہزار روپے بنیادی فیس ضبط کی جائے گی۔شہری سسٹم میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے غلطیاں کررہے ہیں۔ای آکشن کے آغاز سے ابتک 175گاڑیوں کی جبکہ 260سے زائد موٹرسائیکلوں کی نیلامیاں کروائی جاچکی ہیں۔