اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن کرانے کا فیصلہ، پیف سے منسلک سکولوں میں حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز کا اجراء ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی بار پیف کے سکولوں میں حفظ قرآن کرایا جائے گا، لاہور سمیت پنجاب کے 7 ہزار سے زائد سکولوں سے تفصیلات مانگ لیں۔ پارٹنر سکولوں کو حفظ قرآن کلاسز کیلئے 15 فروری تک درخواست جمع کرانا ہوگی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں سے ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئےحفظ قرآن کرانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ حفظ قرآن میں داخلہ لینے والے طلباء سکول چھوڑ جاتے ہیں۔