دبئی میں پاکستانی ڈلیوری بوائے مصری فیملی کیلئے امید کا ستارہ کیسے بنا؟

5 Feb, 2022 | 01:13 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں 10سالوں سےمقیم 35 سالہ پاکستانی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر منظر عباس  ایک مصری فیملی کے لئے اس وقت امید کا ستارہ ثابت ہوا جب ان کی ساری امیدیں دم توڑ چکی تھیں ۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق منظر عباس شارجہ یونیورسٹی میں کھانے کا آرڈر دینے کیلئے جا رہا تھا جب اسے شارجہ کی امریکن یونیورسٹی جانے والی سڑک کے فٹ پاتھ پر  ایک لیڈیز ہینڈ بیگ پڑا پایا۔
 کچھ عرصہ اس امید پرشائد اس کی مالکن اسے لینے آجائے منظر عباس انتظار کرتا رہا لیکن جب کوئی نہ پہنچا تو اس نے ہینڈبیگ کھول کردیکھا تواس میں 20 ہزار درہم کا چیک  اور اہم دستاویزات پائے گئے اس نے ایک امید پر دستاویزات پر موجود ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ شروع کیا تو خاتون کے بیٹے طارق محمد سے اس کا رابطہ ہوگیا ۔
 بعدازاں طارق نے کہا کہ جب عباس کا فون آیا تو میری والدہ انتہائی پریشانی کے عالم میں تھیں ہمارا سارا خاندان ہینڈ بیگ کی تلاش میں لگا تھا میری امی بہن کی فیس ادا کرنے یونیورسٹی گئیں تھیں جہاں بیگ گر گیا ۔ لیکن عباس نے ہمیں بچا لیا عباس نے ہمیں یقین دلایا کہ سارا سامان محفوظ ہے اور وہ جلد پہنچ رہے ہیں۔ میڈیا اور دبٖئی کے حکام نے منظر عباس کے اس عمل کر سراہا ہے اور اسے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں