ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری خاتون نے بس میں بچے کو جنم دے دیا

Child Born in Bus
کیپشن: Child Born
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مصری خاتون نے سفر کے دوران مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا، ساتھی خواتین مسافروں نے زچگی میں مدد کی۔
ایک مصری خاتون جو چیک اپ کے لئے اسپتال جارہی تھی، مسافر بس میں  سفر کے دوران ہی طبیعت خراب ہوگئی۔ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس نے بس کے اندر ہی بچے کوجنم دے دیا۔اس موقع پر بس کے اندر موجود خاتون مسافروں نے زچگی کے عمل میں ان کی مدد کی۔

بس میں سوار ہونے کے بعد خاتون نے بچے کی پیدائش کا درد محسوس کیا۔ سیدہ عائشہ کے علاقے میں اپنے شوہر کے ہمراہ بس میں سوار ہوئی تھی۔ اس کی خوش قسمتی سے مسافروں میں ایک نرس بھی شامل تھی جس نے فوری طور پر بس رکوا کر خالی کرا لی اور بچے کی ولادت تک اس کی مدد کرتی ر ہی۔