ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھی کے ساتھ شرٹ پہننے پر حرامانی کو تنقید کا سامنا

Hira Mani Instagram Post
کیپشن: Hira Mani
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (ذین مدنی )معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حرا مانی ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے آنے والے ڈرامے یہ نہ تھی ہماری قسمت کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔ حرا مانی پروگرام میں ساڑھی کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے مذکورہ لباس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

حرا مانی کی ٹی شرٹ اور ساڑھی کے ساتھ تصاویر کو ٹی وی چینل کے انسٹاگرام سمیت فیشن ہاﺅس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے کمنٹس کیے کہ حرا مانی کو لباس پہننے کی سمجھ نہیں ہے، وہ کبھی بھی کسی طرح کا بھی لباس پہن لیتی ہیں تاہم ان کے چند مداحوں نے ان کے اس نئے فیشن پر ان کی تعریف بھی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer