56 کمپنیز کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق کیس، نیا  بینچ  تشکیل

5 Feb, 2022 | 11:12 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف:  شہباز شریف کے دور حکومت میں صاف پانی سمیت 56 کمپنیز کے قیام کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ،56 کمپنیز کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر نیا  بینچ  تشکیل دے دیا،جسٹس شاہد وحید 11 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔
 لاہور ہائیکورٹ نے کمپنیز کے رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی اور رجسٹرار جوائٹ سٹاک کمپنیز کا دائرہ اختیار بارے جواب طلب کررکھا ہے ،بزدار حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں شہباز حکومت کی 56 کمپنیز کو قانونی حیثیت ہونے کامؤقف اختیارکیاگیا ہے، درخواست گزار کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق دور حکومت میں صاف پانی سمیت دیگر قائم ہونے 56 کمپنیز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

2017 میں صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے خلاف درخواست دائر کی ۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 56 کمپنیوں کوغیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔

مزیدخبریں