ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Kashmir Day celebrate whole of the world
کیپشن: Kashmir Day
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے  یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے۔ آج کے روز کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کواجاگر کرکے دنیا کو بیدارکیا جاتا ہے۔

نوے کی دہائی سے اب تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر پانچ فروری کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں، اس روز بھارتی ظلم و ستم کیخلاف کشمیری عوام کی جہد مسلسل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہرپاکستانی خواہ بچہ ہو یا بڑا پرجوش نظر آتا ہے۔

پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی جائے گی، مرکزی تقریب کوہالہ پل پر منعقد ہوگی، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شریک ہوں گے.  سائرن بجا کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی.

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر کی آزادی میں شہید ہونیوالوں کے شہداء کیلئے ٹریفک سیکٹر میں خصوصی دعا کی گئی۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپوراندازمیں یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، یوم کشمیر منانے کا مقصد بھارتی جارحیت کو بےنقاب کرنا ہے، یوم کشمیر دراصل تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔