ٹک ٹاک کی جانب سے نئی شرائط جاری

5 Feb, 2021 | 10:44 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ٹک ٹاک نے ویڈیو شیئرنگ پر نئی اور قدرے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے بعض اہم اعلانات کئے ہیں۔

 
تفصیلات کے مطابق اب ٹک ٹاک ایپ غیرمصدقہ ویڈیو کی تصدیق نہ ہونے پر ان کی نشاندہی ( فلیگ) کرے گی تاکہ اس پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔اس نئے فیچر کے تحت ویڈیو تخلیق کار کے اسکرین پر ایک نیا فیچر ظاہر ہوگا اور بالخصوص اس وقت جب اس کی ویڈیو کا جائزہ لیتے وقت اس کی تصدیق نہ ہوسکے گی۔ اگر یہ ویڈیو پوسٹ ہوجاتی ہے تو عین فیس بک کی طرح اس پر انتباہی (وارننگ) لیبل بھی ظاہر ہوجائے گا۔

ٹک ٹاک بنانے والی چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے ایک بلاگ میں اس پر تفصیلی بات کی ہے۔ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ چونکہ وہ اپنی ایپ پر جاری ویڈیو کے ذمے دار ہیں تو وہ اس پر غلط معلومات روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو خبروں کی صورت، سائنسی معلومات یا پھر سیاسی معلومات کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں اور ان میں غلط بیانی کا احتمال ہوتا ہے۔اسی طرح بعض غیرتصدیق شدہ اور غلط ویڈیوز کی صورت میں پوسٹنگ سے باز رکھنے والے پاپ اپ بھی نمودار ہوں گے۔ یہاں تک کہ پوسٹ ہونے کی صورت میں لوگ اس وارننگ کو دیکھ سکیں گے۔ اسی وارننگ کی تفصیلات فوری طور پر ٹک ٹاکر کو بھی بھیجی جائیں گی۔

فی الحال امریکہ اور کینیڈا میں ان نئی تبدیلیوں نے کام شروع کردیا ہے تاہم جلد ہی پوری دنیا بھی اسے دیکھ سکے گی۔

مزیدخبریں