سٹی 42: کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان کےمکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائڑ احمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نےبھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا۔
خیال رہے کہ مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی شہزادے احمد نے کیسے کشمیر ڈے پر ہندوستانی راجو کو ایک منٹ میں ہرا دیا۔ اس ہیرو کو ایسے ہی عزت ملنی چاہئے جیسے ہم کرکٹ ہیروز کو دیتے ہیں pic.twitter.com/CRi2JDsal7
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) February 5, 2021
دوسری جانب پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شعیب اختر نے احمد ولورین کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا کہ وطن لوٹنے پر احمد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
Wow what a win & Of course can’t wait to receive him from Isb the airport .
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 5, 2021