ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنٹی پکارے جانےپر کیسا محسوس کرتی ہوں؟ ارمیلا نے بتا دیا

آنٹی پکارے جانےپر کیسا محسوس کرتی ہوں؟ ارمیلا نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارتی نامور اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر  نے 90 کی دہائی میں بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ فلمز کر کے اپنے مداحوں سے داد سمیٹی ہے جو رواں ماہ زندگی کی 47 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن اداکارہ عمر کے بڑھتے نمبر کو دیکھ کر ہرگز فکر مند نظر نہیں آتیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمیلا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ میں عمر کو پیروں کے نیچے رکھتی ہوں، کچھ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر ٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان سب کو ہاتھ جوڑ کر یہ سمجھانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ مجھے اس حوالے سے برا محسوس کروانا چاہتے ہیں تو میں ایسا محسوس نہیں کرتی۔ ارمیلا نے کہا کہ ہر وہ سال جو آپ کی زندگی میں شامل ہوتا ہے وہ زندگی کو مزید شاندار بناتا ہے۔

  اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو کچھ اس وقت میرے سامنے ہے، میں اس سے زیادہ سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہوں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer