(قذافی بٹ)پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن ، فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھیں ،ان ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا۔ بعض عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔
پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا۔