شہزاد خان ابدالی: حکومت نے ہفتہ کے روز سے فلورز ملز کے گندم کا کوٹہ 1 ہزار میٹرک بڑھانے کی منظوری دیدی، پیٹرن ان چیف فلورز ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو روزانہ 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ملے گی جس سے صوبہ بھر میں آٹے کی کمی دور ہوگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی فلورز ملز کو ایک ہزار میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ فلورز ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما عاصم رضا نے کہا کہ اس سے قبل صوبہ بھر میں فلورز ملز کو 25 ہزار میٹرک ٹن روزانہ کی بنیاد پر گندم دی جارہی تھی، اب ہفتہ کے روز سے فلورز ملز کو 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ملے گی۔ فلورز ملز کو گندم 1475 روپے فی من کے حساب سے مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کا کوٹہ بڑھانے سے صوبہ بھر میں آٹے کی طلب پوری ہوگی اور شہریوں کو باآسانی حکومتی نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔