یوم کشمیر پرمودی کو جوتے پڑ گئے

5 Feb, 2021 | 03:40 PM

Arslan Sheikh

(سعود بٹ)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی رکشہ یونین کی فیروزپور روڈ سے مال روڈ تک ریلی میں نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی، پتلے کو جوتے مارے گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق یکجہتی ریلی میں رکشہ ڈرائیوروں کیجانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوتے مارنے والا پتلا بنایا گیا۔رکشہ ڈرائیوروں نے "کشمیر بنے گا پاکستان" "نریندر مودی مردہ باد" کے نعرے لگائے۔چیئرمین مین ملی رکشہ یونین یوسف وریام اور نوز خان پٹھان،جنرل سیکٹری احسان بلوچ سمیت رکشہ ریلی کا میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیور شریک ہوئے۔ 
شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود حکمرانوں سے اپیل ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کی تحریک آزادی میں پورا ملک انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر پروزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ مودی سرکار کے ظلم و ستم پر مبنی ہتھکنڈے زیادہ دن تک نہیں چلیں گے۔

اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، عالمی برادری کو ایک دن کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔

مزیدخبریں