سرکاری اسامیاں تاحال سیکرٹریز کی منتظر

5 Feb, 2021 | 02:53 PM

Arslan Sheikh

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب تین محکموں کی سیکرٹری کی خالی اسامیاں تاحال پر نہ کرسکی، اسامیاں خالی ہونے کے باعث دفتری امور متاثر ہونے لگے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق صوبے کے تین محکموں میں سیکرٹری لٹریسی، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری انفارمیشن کی اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی گئیں جبکہ ڈی سی جھنگ کی سیٹ بھی خالی پڑی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری لٹریسی کیلئے سمیرا صمد کا نام زیر غور ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹریز کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں تاحال نہ ہونے کے باعث دفتری امور متاثر ہورہے ہیں۔ 

مزیدخبریں