" کشمیر کی آزادی دور نہیں، بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا"

5 Feb, 2021 | 01:47 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھا آج بھی ہے،  یقین ہے کشمیر کی آزادی دور نہیں، بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا۔

گورنر ہاؤس میں کشمیر ڈے کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا،  مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے،کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں،کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں،  وزیراعظم نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔

مزیدخبریں