(فہد علی)فیروزپور روڈ، والٹن فلائی اوور سے شہری نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شہری کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 40سال کے قریب لگتی ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر کے لاش قبضے میں لے لی اور ورثاءکی تلاش شروع کر دی ہے ۔اس حوالے سے جب نمائندے نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بتایا کہ جب تک خود کشی کرنے والے کے ورثاءکا پتہ نہیں چلتا خودکشی کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکتی جلد ورثاءکا پتہ چلا لیں گے۔
ادھر داتا دربار کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ داتا دربار کے علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی عمر پچاس سے پچپن سال معلوم ہوتی ہے۔ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔