ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غربت عفریت، زندگی بوجھ بن گئی، 3 لڑکوں نے خودکشی کرلی

غربت عفریت، زندگی بوجھ بن گئی، 3 لڑکوں نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)غربت عفریت،زندگی بوجھ بن گئی، مسائل کاانبار، گھریلوحالات اورنامکمل خواہشات، ' خودکشی '' کا زہر نوعمروں میں بھی پھیل گیا ، لاہور میں تین لڑکوں نے خودکشی کرلی۔

خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  صوبائی دارالحکومت لاہور میں  خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہے۔

آج لاہور میں خودکشی کے 3 افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں،پہلا خودکشی کا واقعہ ویلنشیا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر  12 سالہ لڑکے محمد رمضان نےموت کو گلے لگا لیا، خودکشی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور رمضان کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کردی۔

  پولیس ذرائع کے مطابق متوفی لڑکے کے والدین اسے غلط کام کرنے سے منع کرتے تھے جس پر اس کو آئے روز ڈانٹ بھی پڑتی تھی، اپنے والدین کی ڈانٹ سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی، متوفی رمضان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لی۔

دوسرا خودکشی کا واقعہ کا کاہنہ میں پیش آیا جہاں 12 سالہ ثقلین  نے نئی پینٹ نہ دلانے پر خودکشی کرلی، پولیس کےمطابق ثقلین نےوالدہ سے پینٹ خریدنے کیلئے پیسے مانگےتھے، غربت کےباعث پیسےنہ ملنےپرثقلین نےگلےمیں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تیسرا خود کشی کا واقعہ والٹن فلائی اوور پر رونما ہوا، 20 سالہ شفیق نے  گھریلو حالات سے تنگ آکر والٹن فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں،انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے،اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خود کشی کے رجحان سے بچا جا سکتا ہے جبکہ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ قرآن میں خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے،خود کشی کے رجحان میں اضافے کا سبب دین سے دوری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer