"آزادی کشمیریوں کا حق ہے جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا"

5 Feb, 2021 | 12:18 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جدوجہد آزادی میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دہشتگرد نریندر مودی مت بھولے ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ 7 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کے زیر حراست شہید ہوچکے ہیں، ہم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، دنیا بھر میں امن پسند قوتیں بھی کشمیریوں کے موقف کیساتھ ہیں، آزادی کشمیر یوں کا حق ہے جو ان سے کوئی چھین نہیں سکتا.

یاد رہےکہ نوے کی دہائی سے اب تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر پانچ فروری کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں،  اس دن کو منانے کا بنیادی مقصدہے کہ کشمیریوں کو یہ باور کروایاجائے کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی بھرپوراخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے  ہیں۔

مزیدخبریں