سٹی 42: یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سےڈی جی آئی ایس پی آر کاٹویٹ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کاکشمیریوں کی جدوجہدآزادی کوسلام پیش کرتے ہیں۔کشمیری بدترین ظلم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہےہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کےلاک ڈاؤن کا سامناکررہے ہیں،کشمیری عوام بھارتی مظالم کاعزم وہمت سےمقابلہ کررہےہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ انسانی المیےکوختم کرنےکاوقت آگیاہے،مسئلہ کشمیرعوامی خواہشات، یواین قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔
“Salute 2 Kashmiris for their valiant struggle, braving gravest atrocities, human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time 2 end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions”COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2021