ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتیں آج کشمیر ڈے پر بند رہیں گی

عدالتیں آج کشمیر ڈے پر بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج کشمیر ڈے کے حوالے سے عام تعطیل ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ، اس کے علاقائی بنچز اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں آج  5 فروری کو یوم کشمیر کے باعث بند رہیں گی، یوم کشمیر کے موقع پر عدالتی تعطیل لاہور ہائیکوررٹ کی سالانہ چھٹیوں کے کیلنڈر میں شامل ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عدالتوں میں عام تعطیل کی منظوری دی، لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے بھی وکلاء کو عدالتی چھٹی بارے آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہےکہ نوے کی دہائی سے اب تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر پانچ فروری کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں،  اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کشمیریوں کو یہ باور کروایاجائے کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی بھرپوراخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے  ہے، یہ دن آزادکشمیرا ورپاکستان سمیت دنیاکے ہر اس ملک میں منایا جاتاہےجہاں کشمیری اورپاکستانی موجو د ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی ایک کروڑ سے بھی کم آبادی پر قابض بھارت کی جانب سے لاکھوں کی فوج کے باوجود بھی کشمیریوں کے دلوں سے نہ ہی جذبہ آزادی ختم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی آزادی کی کوشش کو دبایا جاسکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان نے ہرفورم پر مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer