خلیل الرحمٰن قمر کا کریز لائن سنوکر اکیڈمی کا افتتاح

5 Feb, 2020 | 11:31 PM

Malik Sultan Awan

(راؤ دلشاد) کریز لائن سنوکر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب، معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے سنوکر اکیڈمی کا افتتاح کیا، خلیل الرحمٰن قمر کہتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے والدین اپنے بچوں کھیلوں کی جانب راغب کریں۔
سمن آباد میں معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کریز لائن سنوکر اکیڈمی کا افتتاح کیا، خلیل الرحمٰن قمر نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریز لائن اکیڈمی سنوکر کھیلنے والوں کیلئے اچھی جگہ ہے۔ سپورٹس مین پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرسکتےہیں جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بچوں کو لانا والدین کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کریز لائن سنوکر اکیڈمی عثمان بھٹی نے خلیل الرحمٰن قمر کو پھول پیش کیے۔

تقریب میں سجاد حسین طور، ملک انور، ملک محمد آصف، صدر ایمرا آصف بٹ، سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری، سینئر نائب صدر ایمرا نعمان شیخ، مظہر حسین، میاں بلال اور عقیل شہزاد نے شرکت کی،، جبکہ میاں فرازشجاع،عرفان بھٹی ،عباس بھٹی ،منیر رانا، حاجی محمد رفیع، حاجی الیاس، چودھری شہزاد، ماہیا گجر اور فواد چوہان سمیت دیگر افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں