بعض اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں: ریشم

5 Feb, 2020 | 08:58 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں لیکن مجھے انکی قطعی کوئی پرواہ نہیں، میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راسکا مجھے ثمر بھی مل رہا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کوئی انسان کسی کو عزت او رمقام نہیں دے سکتا یہ صرف خدا کی ذات ہے جو ذرے کو آفتاب بنا دیتی ہے، میں اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتی ہوں اور انکی شاندار پرفارمنس پر ان کو مبارکباد بھی دیتی ہوں۔

جیو اور جینے دو میرا فلسفہ ہے اور اگر ہم اس پر کاربند ہو جائیں تو اس ملک کے مسائل بڑی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں