نئی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے:سید نور

5 Feb, 2020 | 08:54 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سےد نور نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری جمود سے نکل آئی ہے، نئی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔

  فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی میں پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا سے گفتگو مےں سےد نور نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو کامیاب کرایا جائے تو صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسڑی کو بحرا نوں سے نکالنا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اس سے وابستہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے جسکو ہمیں ہر صورت پورا کر نا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسڑی کی کا میابی اور بحالی کےلئے جو کوشش کر رہے تھے وہ کا میاب ہو رہی ہے اور فلم انڈسڑی جمود سے نکل آئی ہے۔ پچھلے ایک دو سال سے ملکی فلموں کی کامیاب نمائش فلم انڈسٹری کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں