(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی، حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، عدالت نےحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو طلب کررکھا ہے، رمضان شوگر مل میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔
درخواست گزار کا کہاتھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف بے بنیاد نیب ریفرنس بنایا گیا، نیب جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی الزام ثابت نہیں کرسکی،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا،صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی، حاجی رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا تھا, حمزہ شہباز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش مکمل کرچکی ہے،کافی عرصہ سے جیل میں ہوں ، بے قصور جیل میں ہوں ، ضمانت پر رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں شریف فیملی کی دس انڈسٹریز منجمد کرنے کے احکامات جاری کیےتھے،انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ شوگرمل، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو ( نیب) کے اہلکاروں نے انھیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کیا تھا۔