صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

5 Feb, 2020 | 07:32 PM

Shazia Bashir
Read more!

شہزاد خان: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت مزید تین سو روپے بڑھ گی ہے، سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا مزید تین روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نوے ہزار پانچ سو پچاس روپے کا ہوگیا، اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا بیاسی ہزار سات سوپچھتر روپے کا ہوگیا، سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے متوسط طبقے کو شدید پریشان کیا ہے سونے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل چکی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قوت خرید مسلسل کم ہورہی ہے اور سونے کی قیمتیں کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، دوسری جانب صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہتے ہیں کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

                       

مزیدخبریں