ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کھربوں روپے بچانے کا دعویٰ

پنجاب حکومت کا کھربوں روپے بچانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) بزدار سرکار  نے بچت کو بنا لیا شعار بناتے ہوئے راوں سال ساڑھے چار کھرب روپے کی خطیر بچت کی ۔
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔عمران خان کی ہدایت پر کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تاریخی بچت کر لی۔ پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے تقریباً ساڑھے چار کھرب روپے کی بچت کر لی ہے۔دستاویزات کے مطابق جنرل پبلک سروس کی مد میں پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے پونے تین کھرب بچا لیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرز میں 65 ارب سے زائد رقم کی بچت کی۔اکنامک افیئرز میں 34 ارب کی بچت کی گئی، محکمہ ہاؤ سنگ میں 4 ارب 95 کروڑ کی بچت ہوئی ۔محکمہ صحت پنجاب نے ہاسپٹل سروسز، پبلک ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے غیر ضروری اخراجات کم کیے اور بچت کی 3 ارب 75 کروڑ کی ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے 18 ارب سے زائد رقم کے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال میں اخراجات کی مد میں 12 کھرب 98 ارب 77کروڑ 28لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہےاور گزشتہ ماہ تک 5 کھرب 35 ارب 24 کروڑ کے اخراجات کیے جانے تھے مگر صرف 96 ارب 90 کروڑ ہی خرچ کیے گئے۔حکام کے مطابق یہ بچت غیر ضروری اخراجات کو ختم کرکے کی گئی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer