ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کروناوائرس پھیلاؤ کا خدشہ، حفاظتی سامان بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد

پاکستان میں کروناوائرس پھیلاؤ کا خدشہ، حفاظتی سامان بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: کرونا وائرس کا پاکستان میں ممکنہ پھیلاؤکا خدشہ،   ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حفاظتی سامان بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق: کرونا وائرس کا پاکستان میں ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ ہونے کی وجہ سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حفاظتی سامان کی بیرون ملک بھیجنےپرپابندی عائد کر دی ہے ماسک، حفاظتی عینک، تلف پذیر دستانے بیرون ممالک بھیجنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈسپوزایبل گاؤن، جوتوں کےکور، ٹوپیاں، سینی ٹائزرکی برآمد پر پابندی اور اس کے علاوہ سانس لینے کے آلات تیارکرنیوالی کمپنیوں پرسامان بیرون ممالک بھیجنے پر پابندی عائد ہے۔ ڈریپ نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو پر حفاظتی اشیا کی قلت پیدا ہوسکتی ہے، بیرون ممالک حفاظتی اشیا کو بھیجنے والی کمپنیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے۔

Shazia Bashir

Content Writer