میٹروپولیٹن کارپوریشن،ملازمین اور گاڑیوں کیلئے نیا سسٹم متعارف

5 Feb, 2020 | 04:56 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی224آپریشنل گاڑیوں اور ملازمین وافسران کی حاضری بھی بائیومیٹرک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی224آپریشنل گاڑیوں کی مانیٹرنگ کافیصلہ کیا گیا، گاڑی کہاں اورکس کےاستعمال ہوتی ہے؟ بائیومیٹرک سسٹم میں اینٹری کرناہوگی، فیول کی مدمیں کتناخرچ ہوتااورفیولنگ اخراجات کوکم کرنےکےاقدامات کرناہونگے،علاوہ ازیں میٹروپولیٹن کے4ہزار500ملازمین وافسران کی حاضری بھی بائیومیٹرک ہوگی۔

کمشنرلاہوروایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن سیف انجم نے فوری اقدامات کی ہدایت کردی،کارپوریشن کی تمام آپریشنل سرکاری گاڑیوں کی ٹریکنگ سسٹم سےمانیٹرنگ ہوگی،ٹریکرزلگوانےکاٹاسک چیف کارپوریشن آفیسرسیدعلی عباس بخاری کوسونپ دیاگیا۔

ایم سی ایل کے4ہزار 500ملازمین کی حاضری بائیومیٹرک سسٹم پرفوری لاناہوگی، بائیومیٹرک کی نان آپریشنل ڈیوائسزکو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاریکردیں گئیں ہیں، 3روزمیں بائیومیٹرک سسٹم کوفعال کرکےحاضری رپورٹ کمشنرآفس طلب کرلی گئی۔

مزیدخبریں