(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ بارکا سالانہ ڈنر پندرہ فروری کومنقعد کرنےکا فیصلہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سالانہ ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گے. تقریب میں سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ کےججز اور وکلاء کی بڑی تعداد کوشرکت کےلیےمدعو کیا جائےگا۔
ذرائع کےمطابق تقریب کی صدارت صدرلاہورہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری کریں گے، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے تمام ججزکوتقریب میں شرکت کےلیےمدعوکیاجائےگا. چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ بھی شرکت کریں گے. سالانہ عشائیے میں لاہور ہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس محمد قاسم خان اورجسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگرججزبھی شریک ہوں گے، صدرہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگربارعہدیداروں کی جانب سےتقریب کا اہتمام کیا جائےگا۔
لاہورہائیکورٹ بار کا سالانہ ڈنر15 فروری کومنقعد کرنےکا فیصلہ
5 Feb, 2020 | 04:40 PM