(فہد علی)ہیئر کے علاقے میں بیٹیوں کی پیدائش پر خاتون کے مبینہ قتل کے معاملہ پرمقتولہ ارم اقبال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ ارم کے چہرے ، گردن ، ناک سمیت چھ مقامات پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ موت کی
حتمی وجوہات سامنے نہیں آسکیں,پولیس کا کہنا تھا کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں.
پولیس کا مزیدکہنا تھا کہ ارم اقبال کے دیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اورمقدمہ میں نامزد ملزمان کے موبائل لوکیشنز کی مدد سے تفتیش جاری ہے،ارم کے شوہر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، تفتیش جاری ہے، جلدملزم کوگرفتارکرلیاجائےگا۔