اساتذہ نے محکمہ ہائرایجوکیشن کو بھی ’’استادی‘‘ دکھا دی

5 Feb, 2020 | 02:57 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) سرکاری کالجز میں طلبا کے ہیلتھ پروفائل میں خانہ پُری کا انکشاف، لاہور کے متعدد سرکاری کالجز میں طلبا کا ڈیٹا خود ہی تیار کرلیا  گیا۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام کیلئے تمام سرکاری کالجز اور جامعات کے طلبا کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ڈیٹا کے پہلے تین فارم محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھجوانے کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبا کے ساڑھے 6 لاکھ فارم اور یونیورسٹیز کے طلبا کے 92 ہزار فارم جمع کروائے گئے ہیں لیکن سرکاری کالجز کے متعدد فارمز میں خانہ پری کی گئی ہے اور اساتذہ کی خانب سے خود ہی ڈیٹا پر کرکے فارم ہائر ایجوکیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس سے ڈیٹا کے درست ہونے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مزیدخبریں