تحریک انصاف کا مال روڈ پر جلسہ، کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم

5 Feb, 2020 | 01:45 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کا مال روڈ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ ہیں،کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

تحریک انصاف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیصل چوک میں  جلسے کا انعقاد کیا،  جس میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،   فیصل چوک کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اُٹھا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کا کشمیر کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے اور ہم دنیا کو کشمیر میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے، کشمیر میں کرفیو اور ظلم و ستم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، کشمیری بہت جلد سرخرو ہونگے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں قربانیوں کی داستان رقم کی جارہی ہے، عالمی ضمیر کیلئے کشمیر کا مسئلہ چیلنج ہے، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات کا عزم کیا کہ کشمیریوں کو اخلاقی سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مزیدخبریں