مرغی کی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی

5 Feb, 2020 | 01:21 PM

وقار نیازی

(حسن علی ) شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں دو روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم رہی ۔
لاہور میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی  ریکارڈ کی گئی۔  زندہ مرغی دو روپے کمی کے بعد ایک سو ستر روپے جبکہ مرغی کا گوشت بھی دو روپے کمی کے بعد دو  سو انچاس روپے فی کلو ہو گیا۔  فارمی انڈے ایک سو روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے۔

مزیدخبریں