ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائے کی عمارتوں میں 100 سکول کھولنے کا منصوبہ ٹھپ ہونیکا خدشہ

کرائے کی عمارتوں میں 100 سکول کھولنے کا منصوبہ ٹھپ ہونیکا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں 100 نئے سکول کھولنے کا منصوبہ ٹھپ ہونے کا خدشہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سکول کھولنے کیلئے کرایہ کی بلڈنگ ہی تلاش نہ کرسکی۔

  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے نئے سکولوں کا آغاز تعلیمی سال 2020ءسے شروع کیے جانے کا دعویٰ کر رکھا ہے، مذکورہ سکولوں میں یکم اپریل سے داخلوں کا آغاز کیا جانا تھا، کرایہ کی عمارتیں تلاش نہ کرنے کے باعث منصوبہ التواء کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جلو، بند روڈ، کینٹ ، بابوصابو، واہگہ ہنجر وال ،آمنہ پارک ، احباب کالونی کے علاقوں میں 100سکول قائم کیے جانے ہیں۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکولوں کا قیام وقت پر کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ کرایہ کی عمارتوں میں سکول کھولنے کے حوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جسے صوبائی وزیر تعلیم کو جلد پیش کریں گے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer