اورنج لائن ٹرین ،چینی کمپنی سےخفیہ معاہدہ بے نقاب

5 Feb, 2020 | 12:38 PM

Azhar Thiraj

در نایاب: اورنج لائن ٹرین منصوبےپراخراجات کی مدمیں معاشی وار جاری،حکومت ٹرین چلانے کیلئے چینی کمپنی کوماہانہ 43 کروڑ سےزائداداکرےگی۔

اورنج لائن کےآپریشن اینڈمینٹینس کاٹھیکہ باالآخرطےپاگیا،سٹی 42 نے 8 سالہ معاہدےکی مکمل مخفی تفصیلات حاصل کرلیں ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بڈکومنظورکرتےہوئےآمادگی کالیٹر جاری کردیا۔


اورنج لائن کو چلانےکیلئے 1330 ٹیکنیکل ونان ٹیکنیکل بھرتیاں کی جائیں گی،معاہدے کے مطابق پرفارمنس گارنٹی 11 ماہ کی ہوگی جوہرسال کےبارہویں مہینےمیں رینیوہوگی،سروس کوریڈور کی لائیٹنگ ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ذمہ دار اتھارٹی ہوگی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اینڈ مینٹینس کےٹھیکےکااطلاق جون 2020 سےہوگا،ٹھیکہ کے اطلاق میں تاخیرکی صورت میں ذمہ دار پارٹی جرمانہ دینےکی پابند ہوگی۔

مزیدخبریں