کشمیر ریلیاں،شہر کی سکیورٹی سخت،2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

5 Feb, 2020 | 12:18 PM

Azhar Thiraj

عرفان ملک : یوم یکجہتی کشمیر کےحوالےسےشہربھرمیں نکلنے والی ریلیوں اور جلوسوں کے لیےفول پروف سیکورٹی انتظامات،لاہور پولیس کےدو ہزار سےزائد پولیس افسراور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹیوں پر موجود رہے،پولیس افسران نے گاہے بگاہے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

لاہور پولیس کی جانب سےیوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسکیورٹی پلان میں آٹھ ایس پیز،16 ایس ڈی پی اوز،39انسپکٹرز،245اپر سب آرڈینیٹس اور02 ہزارسےزائد پولیس افسرو جوان تعینات کیےگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنزرائےبابر سعید کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرلاہور پولیس کے2000 ہزار سےزائد پولیس اہلکار کشمیر ڈے پرسکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،اس کےساتھ ساتھ شہر بھرمیں کشمیرڈے کےحوالے سےنکلنے والی ریلیوں کےشرکاء کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،سیکورٹی کےلیےاینٹی رائٹ فورس،ڈولفن سکواڈ،پیرو،ایلیٹ فورس سمیت لاہور پولیس کےتمام ونگزسکیورٹی کے فرائض انجام دے رہےہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا تھا کہ پولیس کا ہرسپاہی آج فرض کی ادائیگی کےساتھ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے،پوری قوم کی طرح لاہور پولیس کا ہر افسر ور جوان کشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کی پرزور حمایت کرتا ہے۔

یادر ہے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی بڑی ریلیاں مال روڈ پر ہوں گی۔

مزیدخبریں